Posts

سوشل میڈیا رولز کا نیا مسودہ تیار

Image
     پاکستان کی وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا کے نظرثانی شدہ رولز کے مسودے کو حتمی شکل دے دی ہے جس میں نیشنل کوآرڈینیٹر کا عہدہ ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے   وفاقی کابینہ کے اہم رکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اردو نیوز کو بتایا ہے کہ سوشل میڈیا رولز پر نظر ثانی کے لیے چیئرمین پی ٹی اے عامر عظیم باجوہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے، 'کمیٹی نے سفارشات تیار کرکے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بھجوا دی ہیں انہوں نے بتایا کہ اس کمیٹی میں وفاقی وزیر شیریں مزاری  بیرسٹر علی ظفر اور وزیر اعظم کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد شامل تھے وفاقی وزیر کے مطابق کمیٹی نے فیس بک، یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا کمپنیوں سے مشاورت کی۔ اس حوالے سے ڈیجیٹل اور سوشل رائٹس کے لیے کام کرنے والے افراد اور تنظیموں سے بھی تجاویز مانگی گئی تھیں کمیٹی نے سوشل میڈیا رولز میں کچھ ترامیم تجویز کی ہیں جس کے تحت سوشل میڈیا کی نگرانی کے لیے اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے جبکہ اس اتھارٹی کے کام یعنی کسی بھی مواد کو بلاک کرنے کا فیصلہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹ...

بین الاقوامی پروازوں کی بحالی۔سعودی عرب

Image
  سعودی عرب کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ مملکت کا بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ وائرس کے پھیلاؤ پر منحصر ہوگا   عرب نیوز کے مطابق نیوز چینل الاخباریہ سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی حکومت کو سب کی حفاظت کا خیال ہے۔  اسی لیے ضروری اقدامات لیے جا رہے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ جب تک کیسز ہیں، صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ صحیح فیصلہ ہو. ہمارے فیصلے کا انحصار وائرس کے پھیلاؤ اور پوری صورت حال پر  خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے احکامات پر ہے. سعودی عرب نے 15 مارچ کو بین الاقوامی پروازیں معطل کر دی تھیں تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے تاہم پیر کو سعودی  عرب میں ان افراد کے ویزے اور رہائشی پرمٹ میں توسیع کی گئی جو مملکت سے باہر ہیں اور پروازوں کی معطلی کی وجہ سے واپس نہیں آ پا رہے.

Pakistani officials, Taliban meet in Islamabad to discuss Afghan talks

Image
  Pakistan said on Tuesday that it would continue to support an “Afghan-led” and Afghan-owned”peace process in Afghanistan for peace and stability in the region. “he Foreign Minister emphasized the implementation of the U.S.-Taliban Peace Agreement, in its entirety, paving the way for the earliest possible commencement of Intra-Afghan Negotiations,” the Foreign Office  said  after a meeting between Taliban delegates and Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi. A delegation of the Afghan Taliban headed by Mullah Abdul Ghani Baradar arrived in Islamabad on August 23 on the invitation of Pakistan’s Ministry of Foreign Affairs. It is the second visit of members of the Afghan Taliban to Pakistan since October 2019. The foreign minister told the Afghan Taliban that the stakeholders in Afghanistan must seize the opportunity to “secure an inclusive, broad-based and comprehensive negotiated political solution” in Afghanistan. The Foreign Minister also underscored the need for creati...

ابشر کے ذریعے خروج و عودہ منسوخ کیسے کرائیں.؟

Image
ایک قاری نے سوال کیا ہے کہ میری والدہ میرے اقامے پر ہیں وہ خروج وعودہ پر پاکستان گئی ہوئی تھیں۔ ان کا خروج وعودہ ایکسپائر ہوگیا ہے۔ میرا اقامہ آئندہ ماہ ایکسپائر ہو جائے گا۔ میں والدہ کا خروج وعودہ کینسل کرانے کے لیے کیا کروں؟ میرا ارادہ فیملی کو بھی مستقل طور پر پاکستان بھیجنے کا ہے۔جواب: سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وجہ سے تاحال بین الاقوامی سفر پر پابندیاں عائد ہیں تاہم مملکت سے روانگی خصوصی پروازوں کے ذریعے جاری ہے مگر بیرون ملک سے آمد مکمل طور پر بند ہے تاہم اس حوالے سے ابھی تک یہ نہیں کہا جاسکتا کہ کب تک پروازیں مکمل جہاں تک آپ نے والدہ کے خروج وعودہ کے حوالے سے سوال کیا ہے اس بارے میں اگرآپ ان کا خروج وعودہ کینسل کراتے ہیں تو اقامہ بھی ختم ہوجائے گا۔ جیسا کہ آپ نے ذکر کیا ہے کہ فیملی کو بھی مستقل طور پر بھیجنے کا ارادہ ہے تو اس کے لیے آپ کو چاہیے کہ اپنے ’ابشر اکاؤنٹ‘ پر لاگ ان کرنے کے بعد وہاں ’خدمات‘ کے براوز پر جائیں جہاں سے ’خدمات ‘ کے آپشن میں جانے کے بعد جس ادارے سے آپ کو کام ہے اس کا انتخاب کریں۔ جوازات کا انتخاب کرنے کے بعد وہاں اس خدمت کو منتخب کریں جو درکار...

سُپریم کورٹ سے معافی نہیں مانگوں گا

Image
  انڈیا کے معروف ایکٹیوسٹ اور سینیئر وکیل پرشانت بھوشن نے توہینِ عدالت کیس میں سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگنے سے انکار کر دیا ہے۔۔  عدالت نے انھیں توہینِ عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 24 تاریخ تک کی مہلت دی تھی کہ وہ اپنے 'باغیانہ بیانات' پر نظر ثانی کریں اور عدالت سے غیر مشروط معافی مانگیں۔ پیر کو انھوں نے عدالت میں داخل کیے جانے والے اپنے جواب میں کہا ہے کہ 'ان کے بیانات اچھی نیت سے دیے گئے تھے اور اگر وہ معافی مانگتے ہیں تو یہ ان کے ضمیر اور اس ادارے کی توہین ہوگی جس پر وہ سب سے زیادہ یقین رکھتے ہیں۔'انھوں نے مزید کہا کہ انڈیا میں اگر لوگوں کو کسی ادارے پر سب سے زیادہ اعتماد ہے تو وہ سپریم کورٹ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت کے سامنے قانون اور آئین کی پاسداری کی اہمیت ہونی چاہیے نہ کہ مطلق العنان نظام کی حوصلہ افزائی۔۔ انھوں نے کہا کہ انھیں عدالت سے حاصل ذمہ داری ہی بولنے کا احساس دلاتی ہے۔۔ اس سے قبل جمعرات کو ہی یہ اندازہ ہو گیا تھا کہ وہ عدالت سے غیر مشروط معافی نہیں مانگيں گے۔ ان کی حمایت میں بہت سے بڑے وکلا اور انڈیا میں رائے عامہ بنانے والے افراد نے سپریم کو...

پنجاب میں مائیکرو لاک ڈاؤن.

Image
  پاکستان کے صوبہ پنجاب میں حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمتِ عملی کو ایک قدم مزید آگے بڑھایا ہے تاہم اس مرتبہ کیے جانے والا اقدام حفاظتی نوعیت کا ہے۔ اس اقدام کے مطابق جس گھر میں کورونا کا مریض سامنے آئے گا، صرف اس گھر کو 14 روز کے لیے بند کیا جائے گا، نہ کہ پوری گلی یامحلےکو۔ حکومتِ پنجاب نے اس کو مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کا نام دیا ہے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کے مطابق مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی وجہ کورونا کے مریضوں میں اضافہ نہیں ہے۔ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کے سیکرٹری کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'کورونا' کے مریضوں میں گذشتہ چند روز میں آنے والی کمی کے باعث حکومت کو اضافی انتظامی ذرائع میسر آئے جنہیں استعمال کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن تاحال صوبہ پنجاب کے تین بڑے شہروں لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں نافظ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے ایک شہر کے اندر ان مخصوص علاقوں کو بند کیا جاتا تھا جہاں سے کورونا وائرس کے مریض زیادہ تعداد میں سامنے آتے تھے

مجاہد- کا -گھوڑا

Image
 ایک دوست پوچھ رہے تھے; اسلامی ممالک کے پاس اتنے ٹینک ، توپیں ، میزائل ، بارود اور جہاز ہیں پھر بھی میدان جہاد کی طرف رُخ کیوں نہیں کرتے ؟ میں نے انھیں کہا ۔ غالباً حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ نے لکھا ہے : سلطان رکن الدین بیبرس کے زمانے میں کسی مجاہد کے پاس ایک گھوڑا تھا ، جو میدان جنگ میں خوب باگ دوڑ کرتا ۔ ایک دفعہ لڑائی کے دوران وہ سُست پڑ گیا تو مجاہد نے اسے آگےبڑھنے کے لیے مارا. لیکن وہ آگے نہ بڑھا ، پیچھے ہی پیچھے ہٹتا گیا ۔ مجاہد کو اس کی حرکت پر بہت غصہ آیا اور حیرانگی بھی ہوئی ۔ وہ رات کو سویا تو اس نے خواب میں اپنے گھوڑے کو دیکھا اور اُسے میدان جہاد میں سستی کرنے پر ملامت کرنے لگا ۔ اِس پر گھوڑے نے کہا: ” میں دشمن پر کیسے چڑھائی کرتا ، جب کہ تم نے میرے لیےکھوٹے پیسے سے چارہ خریدا تھا ! مجاہد صبح اٹھ کر چارہ بیچنے والے کے پاس گیا ، تو چارہ فروش نے اسے دیکھتے ہی کہا کل تم مجھے کھوٹا درہم دے گئے تھے! اب آپ خود ہی غور کرلیں کہ: جس گھوڑے کو ایک بار کھوٹے پیسے کا چارہ کھلایا جائے جب وہ بھی میدانِ جہاد میں آگے نہیں بڑھتا تو وہ ٹینک ، گاڑیاں ، اور جہاز کیسے آگے بڑھیں گے جن کی پر...