پنجاب میں مائیکرو لاک ڈاؤن.

 پاکستان کے صوبہ پنجاب میں حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمتِ عملی کو ایک قدم مزید آگے بڑھایا ہے تاہم اس مرتبہ کیے جانے والا اقدام حفاظتی نوعیت کا ہے۔

اس اقدام کے مطابق جس گھر میں کورونا کا مریض سامنے آئے گا، صرف اس گھر کو 14 روز کے لیے بند کیا جائے گا، نہ کہ پوری گلی یامحلےکو۔

حکومتِ پنجاب نے اس کو مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کا نام دیا ہے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کے مطابق مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی وجہ کورونا کے مریضوں میں اضافہ نہیں ہے۔

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کے سیکرٹری کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'کورونا' کے مریضوں میں گذشتہ چند روز میں آنے والی کمی کے باعث حکومت کو اضافی انتظامی ذرائع میسر آئے جنہیں استعمال کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں

مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن تاحال صوبہ پنجاب کے تین بڑے شہروں لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں نافظ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے ایک شہر کے اندر ان مخصوص علاقوں کو بند کیا جاتا تھا جہاں سے کورونا وائرس کے مریض زیادہ تعداد میں سامنے آتے تھے

Comments

Popular posts from this blog

سُپریم کورٹ سے معافی نہیں مانگوں گا

Top 6 latest technology trends you must follow in 2021