Posts

Showing posts from September, 2020

سوشل میڈیا رولز کا نیا مسودہ تیار

Image
     پاکستان کی وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا کے نظرثانی شدہ رولز کے مسودے کو حتمی شکل دے دی ہے جس میں نیشنل کوآرڈینیٹر کا عہدہ ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے   وفاقی کابینہ کے اہم رکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اردو نیوز کو بتایا ہے کہ سوشل میڈیا رولز پر نظر ثانی کے لیے چیئرمین پی ٹی اے عامر عظیم باجوہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے، 'کمیٹی نے سفارشات تیار کرکے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بھجوا دی ہیں انہوں نے بتایا کہ اس کمیٹی میں وفاقی وزیر شیریں مزاری  بیرسٹر علی ظفر اور وزیر اعظم کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد شامل تھے وفاقی وزیر کے مطابق کمیٹی نے فیس بک، یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا کمپنیوں سے مشاورت کی۔ اس حوالے سے ڈیجیٹل اور سوشل رائٹس کے لیے کام کرنے والے افراد اور تنظیموں سے بھی تجاویز مانگی گئی تھیں کمیٹی نے سوشل میڈیا رولز میں کچھ ترامیم تجویز کی ہیں جس کے تحت سوشل میڈیا کی نگرانی کے لیے اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے جبکہ اس اتھارٹی کے کام یعنی کسی بھی مواد کو بلاک کرنے کا فیصلہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹ...

بین الاقوامی پروازوں کی بحالی۔سعودی عرب

Image
  سعودی عرب کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ مملکت کا بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ وائرس کے پھیلاؤ پر منحصر ہوگا   عرب نیوز کے مطابق نیوز چینل الاخباریہ سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی حکومت کو سب کی حفاظت کا خیال ہے۔  اسی لیے ضروری اقدامات لیے جا رہے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ جب تک کیسز ہیں، صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ صحیح فیصلہ ہو. ہمارے فیصلے کا انحصار وائرس کے پھیلاؤ اور پوری صورت حال پر  خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے احکامات پر ہے. سعودی عرب نے 15 مارچ کو بین الاقوامی پروازیں معطل کر دی تھیں تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے تاہم پیر کو سعودی  عرب میں ان افراد کے ویزے اور رہائشی پرمٹ میں توسیع کی گئی جو مملکت سے باہر ہیں اور پروازوں کی معطلی کی وجہ سے واپس نہیں آ پا رہے.